ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا ، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ درندہ صفت ہے ، اگر علم ہوتا تو کب کا اسے محلے سے نکال چکے ہوتے ۔

ملزم کو سر عام موت کی سزا ملنی چاہیے ۔ ماہم کے والد کی تجویز

کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن ماہم کے والد نے کہاکہ ملزم کو کم سے کم سر عام موت کی سزا ملنی چاہئے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورنگی کے علاقے میں قتل ہونے والی مہم کے والد عبدالخالد نے کہا کہ ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا ، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ درندہ صفت ہے ، اگر علم ہوتا تو کب کا اسے محلے سے نکال چکے ہوتے ۔

عبدالخالد نے کہا کہ ملزم شادی شدہ ہے اور دو بچوں کا باپ ہے جبکہ ملزم کی اپنی بیٹی بھی تقریباً ماہم کی ہم عمراوردوست تھی ، کم از کم اسے ماہم کا چہرہ دیکھ کر اتنی غیرت و شرم آنی چاہیے تھی کہ جس کے ساتھ وہ یہ حرکت کر رہا ہے وہ اسے چاچا کہتی تھی ، ایسے ملزم کو کم از کم سر عام سزائے موت ہونی چاہیے ۔