اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔فائل فوٹو
اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔فائل فوٹو

تیجوری ہائٹس کے وکیل نے ملبہ اٹھانے کیلیے مہلت مانگ لی

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران تیجوری ہائٹس کے وکیل نے بتایا کہ عمارت گرا دی گئی ہے ، ملبہ اٹھانے کیلیے مہلت دی جائے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تیجوری ہائٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وکیل تیجوری ہائٹس نے بتایا کہ عمارت گرا دی گئی ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کل ہمارے لوگ گئے تھے نہیں گرائی گئی ، وکیل نے کہا کہ کل 60 سے 65 فیصد عمارت گرا دی گئی تھی، چیف جسٹس نے کہا تیجوری ہائٹس کے دفتر سے فائلیں وغیر نکال لی ہیں، وکیل نے کہا کہ جی تمام ریکارڈ نکال دیا گیاہے ۔

وکیل نے کہا کہ معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کام ہو رہاہے ، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی کمشنر صاحب آپ نے کل کہا تھا کہ کام ہو گیاہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رات کی تصویریں ہیں، یہ بیسمنٹ وغیرہ ہے تو دوبارہ بنا لیں گے ، وکیل تیجوری ہائٹس نے کہا کہ نہیں مائی لارڈ ایسا نہیں ہوگا ۔ وکیل تیجوری ہائٹس کا کہناتھا کہ ملبہ اٹھانے کیلیے مہلت دی جائے ۔