اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے جھڑ گئے ہیں
اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے جھڑ گئے ہیں

کراچی:چڑیاگھرمیں موجود ہتھنیوں کے دانت غائب، انتظامیہ لاعلم

کراچی کے چڑیا گھر میں مدھوبالا اور نورجہاں ہتھنیوں کے دانت غائب ہوگئے جبکہ انتظامیہ بھی لاعلم نکلی ہے۔کراچی میں چار ہاتھی ہیں جن میں سونو اور ملکہ جو سفاری پارک میں رہتے ہیں جبکہ دو ہتھنیاں نورجہاں اور مدھو بالا چڑیا گھر میں ہیں۔

اس حوالے سے بین الاقومی ماہرین اتوار کو سفاری پارک پہنچے جہاں انہوں نے دونوں ہاتھیوں کے رہن سہن کا جائزہ لیا بلکہ کچھ ٹیسٹ بھی کیے جس پر پتہ چلا سونو کہلانے والا ہاتھی ہتھنی نکلی جبکہ ہتھنیوں کے ناخنوں میں فنگس بھی پایا گیا اور ناخن بڑنے ہونے پر بھی نہیں کاٹے گئے۔

گزشتہ روز فور پاوز نامی بین الاقومی این جی او نے کراچی چڑیا گھر کا بھی دورہ کیا جس پر انکشاف ہوا کہ 17 سالہ نورجہاں کے دانت ٹوٹ گئے ہیں جس سے وہ شدید تکلیف میں ہے اور اسے فوری علاج کی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ہی 16 سالہ مدھو بالا بھی عمر پوری ہونے کے باوجود اب تک بالغ نہیں ہو پارہی اور وجہ دیکھ بھال کا ٹھیک نہ ہونا جبکہ اطراف میں موجود شورو غل ہے جس سے دونوں ہاتھی ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں۔

اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے جھڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں این جی او نے اپنی سفارشات بھی جمع کروائیں جس میں ہتھنیوں میں خون کی کمی کا بھی بتایا گیا۔