کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

 کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد خاتون شہرکی لاش کے ٹکڑوں کے ساتھ وہیں پرسو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ انتہائی لرزہ خیز واقعہ کراچی کے علاقے صدرکی عبداللہ ہارون روڈ پر واقع بلڈنگ میں پیش آیا۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ قتل میں ملوث خاتون کو گرفتارکرلیا گیاہے ، خاتون نے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے اور پھر وہیں اعضا کے قریب سو گئی، گھرکے مختلف حصوں سے مقتول کے اعضائ ملے ہیں، خاتون کو گرفتارکرلیا گیاہے اوراس کے قبضہ سے مختلف قسم کے اوزار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کا کہناتھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور موقع واردات سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں، مقتول کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ مقتول شیخ سہیل کی عمر تقریبا 70 سال کے قریب تھی اور وہ کئی سالوں سے ساتھ رہ رہے تھے ، ڈیڑھ سال پہلے بھی خاتون پولیس سٹیشن آئی تھی ، خاتون نے پولیس کو کہا کہ شوہر خرچہ نہیں دے رہا۔پولیس کا کہناتھا کہ خاتون کے بارے میں معلومات ملی ہیں کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے رہنے آئی تھی ، خاتون کی اصل رہائش گاہ جونیجو ٹاون میں ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی پہلے سے ایک اور شادی تھی ہے ، خاتون قتل سے انکاری تھی لیکن شواہد اس کے خلاف تھے ، خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے ، خاتون نے ابتدائی طور پر اس شخص کو اپنا شوہر بتایا ۔موقع سے آلہ قتل میں چھری، ہتھوڑا، رینچ، چھینی اور دیگر ساما برآمد ہواہے ، خاتون کی جانب سے پولیس کو دیا گیا پہلا بیان مشکوک ہو گیا ہے ۔

قتل ہونے والے شیخ سہیل کا ایک بیٹا منظر عام پر آیا ہے جس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد اس خاتون کے ساتھ چھ سال سے رہ رہے تھے ، یہ میرے باپ کے پیچھے پڑی تھی ، کبھی کہتی تھی میرے شوہر ہیں اور بچے بھی ہیں لیکن  اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے، حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی یہ سفاکانہ واردات انجام دی۔