عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی۔فائل فوٹو
عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی۔فائل فوٹو

ملزم کا دماغ ٹھیک ہے۔میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں ملزم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ، عدالت نے  فیصلہ دیا کہ ملزم کی دماغی حالت کا عارضی جائزہ لیا تو کوئی معذوری نظر نہیں آئی ۔

ایڈیشن سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم  کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 4 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ،فیصلے میں کہا گیا کہ عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی ،حقائق اور صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ملزم کو کوئی ذہنی بیماری نہیں ، صرف کیس سے جان چھڑانے کیلیے ذہنی بیماری کا عذر بعد میں پیش کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم اپنے والدین کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کرتا رہا ہے، ملزم کے والدین یا کسی فیملی ممبر نے میڈیکل بورڈ کی درخواست دائر نہیں کی،میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی کوئی وجہ موجود نہیں ،نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل اب اختتام پذیر ہونے والا ہے لہٰذا  درخواست مسترد کی جاتی ہے۔