نورعالم خان بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

چیئرمین کا عہدہ خالی تھا جس کیلیے خواجہ آصف نے نورعالم خان کا نام پیش کیا،سینیٹر طلحہ محمود نے اس کی تائید کی۔

               
  May 23, 2022 · قومی
پی اےسی رول آف لاکےتحت چلائی جائےگی۔فائل فوٹو

پی اےسی رول آف لاکےتحت چلائی جائےگی۔فائل فوٹو

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کے اجلاس میں نورعالم خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے نورعالم خان کا نام  خواجہ آصف نے پیش کیا تھا۔

رانا تنویرکے استعفے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا جس کیلیے خواجہ آصف نے نورعالم خان کا نام پیش کیا جبکہ سینیٹر طلحہ محمود نے اس کی تائید کی جس کے بعد نورعالم خان بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہو گئے ۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہونے کے بعد نورعالم خان نے کہا کہ احتساب کابھی احتساب کریں گے، پی اےسی رول آف لاکےتحت چلائی جائےگی۔