کرونا نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجادی- نئی پابندیاں عائد

کراچی:شہر قائد اور حیدرآباد میں کرونا پھر سراٹھانے لگا۔شہرقائد میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک جاپہنچی ۔جب کہ ملک میں یہ شرح 3 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں کرونا سے متعلق نئی پابندیاں لگا دی ہیں ۔اعلامیہ کے مطابق عوامی مقامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی اور ویکسین کارڈ چیک کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔شادی ہالز میں ان ڈور300اور آؤٹ ڈور 500افراد ہی شرکت کر سکیں گے ۔ قومی ادارہ برائے صحت کےمطابق ملک میں کرونا میں مبتلا 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔