افتخار احمد نجی ٹی وی سے منسلک تھا،بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج (فائل فوٹو)
افتخار احمد نجی ٹی وی سے منسلک تھا،بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج (فائل فوٹو)

چارسدہ میں صحافی کا قتل، ملزمان فرار

 پشاور:خیبرپختون کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی اور روزنامہ کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔

پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا اور پھر کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا۔مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔