نشست ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی( فائل فوٹو)
نشست ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی( فائل فوٹو)

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل ہوگی

کراچی: سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کل 6  جولائی کو ہوگی۔ اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اسمبلی کو پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنو کریٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، سندھ اسمبلی پولنگ میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہیگی۔

انتخاب میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو جبکہ تحریک انصاف کے نورالحق قریشی امیدوار ہیں۔ ارکان سندھ اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے، ایوان میں پیپلزپارٹی کے پاس 99ووٹرزہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس 30 ووٹرز ہیں۔ دوسری جانب اسمبلی تحریک انصاف کے چار ارکان منحرف ہوچکے ہیں، ایم کیو ایم کے 21ارکان، جی ڈی اے کے 14، ٹی ایل پی اور ایم ایم اے کا ایک رکن ہے۔