باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 90افراد سوار تھے (فائل فوٹو)
باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 90افراد سوار تھے (فائل فوٹو)

دریائے سندھ میں کشتی حادثہ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 22 ہوگئی

صادق آباد: کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ دریائے سندھ میں گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد آج پھر آپریشن کیا گیا  جس کے دوران ایک خاتون کی لاش نکالی گئی ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو کشتی میں سوار تقریبا 100 افراد ماچکا نامی علاقے سے کھروڑ کی طرف شادی میں جارہے تھے بدقسمتی سے کشی کا ایک ٹکرا توٹا جس کے باعث اس میں پانی بھر اور اور کشتی ڈوب گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کشتی میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔