عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی،شاہ محمود قریشی ودیگردیگر ویڈیو لنک پرشریک
عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی،شاہ محمود قریشی ودیگردیگر ویڈیو لنک پرشریک

پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا ہے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،شاہ محمود قریشی،فرخ حبیب،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،ہاشم جواں بخت،زین قریشی اوردیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔پنجاب میں احساس راشن پروگرام کے اجراء کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی گئی ہےاجلاس میں پنجاب کے عوام کوریلیف دینے کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

عمران خا ن نے پنجاب میں ”احساس راشن پروگرام“شروع کرنے کی منظوری دے دی،۔عمران خان نے کہا موجودہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں تین ماہ میں معیشت کی جو بربادی ہوئی ہے اسے ہرشہری پریشان ہے۔کہاعوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہو وہ اقدام فوری اٹھایاجائے۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا فلاح عامہ کے منصوبوں کوکم سے کم وقت میں شروع کریں گے۔میں خود ان منصوبوں پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے موثر نظام تشکیل دیں گے۔