حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ
آج باضابطہ طور پر اپوزیشن لیڈر کیلیے نام دیے جانے کا امکان ہے ۔
August 16, 2022 · قومی
حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کو دوبارہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طورپرحمزہ شہباز کو دوبارہ قائد حزب اختلاف مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا، آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز کا نام باضابطہ طور پر اپوزیشن لیڈر کیلیے دیے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہو گئے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔