سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

استعفیٰ بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے دیا گیا۔

August 19, 2022 · قومی
صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔فائل فوٹو

صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔فائل فوٹو

کراچی:وزیر سندھ برائے محنت سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ سعید غنی کی جانب سے استعفیٰ بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے  استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلیے صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔

بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفی کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیراعلی صاحب نے کرنا ہے۔