گرین شرٹس کے کھیلنے کا اپنا انداز اور طریقہ ہے ، رمیز راجہ

لاہور(اُمت نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ناکام حکمت عملی کا بھی بھرپور دفاع شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کے کھیلنے کا اپنا انداز اور طریقہ ہے اور میرے حساب سے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
اسی انداز میں 12 ماہ میں 80 فیصد میچز جیتے ہیں، کئی سنسنی خیز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور مختلف ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی پائی۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم پرانے زمانے کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے، اس تجزیے کو درست مانتا ہوں لیکن پاکستان ٹیم اسی انداز میں کھیل کر کامیابی بھی حاصل کرتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کیلیے 100 کرکٹرز کا پاتھ وے پروگرام اور پاکستان جونیئر لیگ کا سلسلہ شروع کیا ہے، اگلے 4برسوں میں آپ کو تیار گھوڑے ملیں گ، موجودہ ٹیم پر اتنا ہی دباؤ ڈالیں گے جتنا ڈال سکتے ہیں۔