فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہو کے ساتھ زیادتی۔سسرکو10 سال قید و جرمانہ

راولپنڈی:عدالت نے بہو کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے سسرکو10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے بہو کو زیادتی کانشانہ بنانے کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مجرم نے رشتے کی توہین کی ہے، رعایت دینا ظلم ہوگا۔ عدالت نے ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں امیر زمان کو چھ ماہ اضافی قید بھگتنا ہو گی ۔

واضح رہے کہ تھانہ صدر بیرونی نے بہو مسما(ب) کی درخواست پر9 فروری 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شوہر محنت مزدوری کرنے جاتا تو سسر جبری طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔