عرفان صدیقی کے شعری مجموعے "گریزپا موسموں کی خوشبو” کی تقریب رونمائی

ممتاز ادیب،دانشور اور کالم نگار سینیٹر عرفان صدیقی کے تازہ شعری مجموعے "گریزپا موسموں کی خوشبو” کی تقریب رونمائی کل بروز بدھ پہر ساڑھے تین بجے اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگی۔
تقریب میں پروفیسر فتح محمد ملک ، نامور شاعر افتخار عارف ،ڈاکٹر احسان اکبر ،پروفیسر جلیل عالی ،ڈاکٹر رؤف پاریکھ ،ڈاکٹر روبینہ شاہین ،ڈاکٹر فہمیدہ تبسم ،ڈاکٹر حمیرا اشفاق ،فواد حسن فواد ،ڈاکٹر جمال ناصر ،اور فواد ناصر اظہار خیال کریں گے ۔