واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ طیارے ٹکرا گئے، بڑا حادثہ ٹل گیا

رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کا واقعہ، فیڈرل ایوی ایشن نے تحقیقات شروع کر دیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

November 28, 2026 · بام دنیا
واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ طیارے ٹکرا گئے، بڑا حادثہ ٹل گیا

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ طیارے ٹکرا گئے، بڑا حادثہ ٹل گیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے 2 بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے قطار میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک طیارہ ہولڈ لائن سے آگے بڑھ گیا اور اس کا پر ساتھ کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

دستاویزات اور ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیاروں کے ٹکراؤ کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت بنایا جا سکے۔