ٹیسٹ میں 709 امیدواروں کی شرکت

جامعہ کراچی ، داخلہ ٹیسٹ میں 709 امیدواروں کی شرکت

کراچی(اُمت نیوز)جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیزکے داخلہ ٹیسٹ میں 709 امیدواروں کی شرکت ، داخلہ ٹیسٹ کے نتائج14 دسمبر کو تمام امیدواروں کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار04 دسمبر2022 ء کوصبح 11:00 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں منعقدہوا۔
شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلے کے لئے769فارم جمع کرائے گئے، جبکہ709طلبا وطالبات نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر،تانیہ ناصر اور سید شمعون حیدر نے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔
وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹرنصرت ادریس، رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور سینئر میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عابد حسن کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اورانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی (واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا جبکہ میڈیکل افسراور ان کا طبی عملہ بمعہ ایمبولینس موجود تھا۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج14 دسمبر2022 ء کو تمام امیدواروں کے پورٹل پر تمام ضروری ہدایات کے ساتھ اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے