امریکا کا چین کی مزید کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری

امریکا(اُمت نیوز)امریکا نے چین کی مزید کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی تیاری کرلی، بتایا جاتا ہے کہ امریکا جلد چین کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ چپ بنانے والی چینی کمپنی یانگسی میموری ٹیکنالوجیز اور دیگر 35 چینی فرموں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ان کمپنیوں کو کچھ امریکی اجزاء خریدنے سے روکے گی۔
امریکی محکمہ تجارت رواں ہفتے چینی کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرے گا۔
امریکا نے اکتوبر میں یانگسی میموری ٹیکنالوجیز سمیت 31 اداروں کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جن کا امریکی حکام معائنہ کرنے سے قاصر ہیں۔