مودی کرپشن کا باپ ہے، سنجے راوت، فائل فوٹو
مودی کرپشن کا باپ ہے، سنجے راوت، فائل فوٹو

بلاول بھٹو کے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت میں ملک گیر احتجاج

 نئی دہلی(امت نیوز)بھارت نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے نریندرمودی کوگجرات کا قصائی  کہنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مودی گجرات کا قصائی، بلاول بھٹو کے پتلے جلانے کا اعلان

بھارتی وزارت خارجہ نے بلاول بھٹو کے بیان کو انتہائی توہین آمیز،غیرمہذب، ہتک آمیز اور بزدلی سے بھرا ہواقرار دیا اور کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کا یہ بیان محض اقتدار میں رہنے اور پاکستان میں اپنی حکومت بچانے کے لیے ہے۔بلاول بھٹو نے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے جو سیاست کی حقیقی روح کی عکاسی نہیں کرتی اور عوامی زندگی میں شائستگی کی حد کو بھی پار کرتی ہے۔ بلاول بھٹو کے ‘توہین آمیز’ بیان نے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مزید خراب کیا ہے

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ حکومت  17 دسمبر کو بھارت  کے تمام دارالحکومتوں میں احتجاج کرے گی اور اس کے ارکان پاکستان اور اس کے وزیر خارجہ کے پتلے جلائیں گے۔

پاکستانی سفارت خانے کا گھیرائو

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو پاکستانی سفارتخانے کی طرف احتجاج کرنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کیں تاہم، مظاہرین نے پہلے دور کی رکاوٹیں پھیلانگ کے سفارتخانے کی طرف احتجاج کرنے لگے۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین کو چانکیہ پوری علاقے میں رکاوٹوں کی دوسری لائن پر روک دیا جہاں واٹر کینن بھی رکھے گئے جب کہ بی جے پی کے کچھ کارکنوں کو پولس نے حراست میں بھی لے لیا۔

اسامہ مر چکا مگرگجرات کا قصائی زندہ ہے،بلاول بھٹو

بی جے پی سیخ پا

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میں وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینے اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی مہمان نواز کرنے کے بیان پر کہا تھا کہ ’ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی آج بھارت کا وزیر اعظم ہے جس پر وزیر اعظم بننے سے پہلے امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر خارجہ کے بیان کو ’ شرمناک اور توہین آمیز’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف ہفتے کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔