اسپین ، مسافر بس دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک

اسپین (اُمت نیوز)شمال مغربی اسپین میں مسافر بس پل کراس کرتےدریا میں گر گئی جس سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر بس پل سے131 فٹ گہری میں جاگری،حادثہ تیزی رفتاری بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کو رسیوں کی مدد سے گہری کھائی میں گرنے والی بس سے نکال لیا گیا ہے ۔مزید افراد کو تلاش کیا جا رہاہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ،ڈرائیور کا الکوہل کا ٹیسٹ کیا گیا وہ بھی منفی آیا ہے۔