افغانستان،بدخشاں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب بم دھماکا

افغانستان(اُمت نیوز) بدخشاں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب بم دھماکے میں پولیس چیف سمیت 3 جاں بحق جاںبحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکا بدخشاں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب گاڑی میںہوا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایک صوبائی پولیس سربراہ بھی شامل ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔