انگلینڈ جیسی کرکٹ کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے، کیوی بیٹر

کراچی (اُمت نیوز)نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ انگلینڈ جس طرح کی کرکٹ کھیل رہا ہے وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈیون کونوے کا کہنا تھا کہ لیتھم اور ولیمسن کی طرح سنچری اسکور نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ہم سو، ڈیڑھ سو رنز کی برتری کی کوشش کریں گے
چوتھی اننگز میں وکٹ تھوڑی مشکل ہو گی۔کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جائیں
کیوی کھلاڑی کا کہنا تھا انگلینڈ کے پاس کافی جارح مزاج بیٹرز موجود ہیں،دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔