محمد رضوان نے رواں سال 25 میچز میں 996 رنز اسکور کیے۔فائل فوٹو
محمد رضوان نے رواں سال 25 میچز میں 996 رنز اسکور کیے۔فائل فوٹو

محمد رضوان مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کیلیے نامزد

دبئی:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر 2022 کیلیے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نامزد ہو گئے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کے لیے  نامزد ہو گئے۔

بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو ، زمبابوے کے سکندر رضا اور انگلینڈ کے سیم کرن بھی  ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے قومی کرکٹر محمد رضوان نے رواں سال 25 میچز میں 996 رنز اسکور کیے۔محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کے دوران 9 کیچز پکڑے اور 3اسٹمپ آوٹ بھی کیے۔