جنگی بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچ گیا

جدہ(اُمت نیوز)سعودی عرب اور اسپین کے اشتراک سے تیار ہونے والا جنگی بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچ گیا ہے،’’الدرعیۃ‘‘ بحری جنگی جہاز جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیاہے، افتتاحی تقریب میں سعودی نیوی اور اسپینش نیوی کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہبحری جنگی جہاز جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے مالا مال ہے، یہ جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند سال میں سعودی عرب بحری جنگی جہاز کی تیاری میں پچاس فیصد مہارت حاصل کر لے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ 2018 میں ہوا تھا جس میں سے دوسرا بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچا ہے۔