شمالی روس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

روس (اُمت نیوز)شمالی روس میں چھوٹاطیارہ گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق حادثہ روس کے شمالی علاقے میں پیش آیا ہے،طیارے میں10مسافر سوار تھے
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقعپر پہنچ گئی ہیں
ماسکو سے روسی وزارت ہنگامی حالات نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے میں عملے کے 2 ارکان سمیت 10 مسافر سوار تھے۔