سابق برازیلین صدر طبیعت خراب ہونے پراسپتال میں داخل

برازیل (اُمت نیوز)برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونار کو طبیعت خراب ہونے پر امریکی ریاست فلوریڈا کےاسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق برازیلین صدر کو پیٹ میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیاہے۔سابق برازیلین صدر بولسونارو گذشتہ ماہ سے امریکا میں ہیں
سابق صدر کے معالج ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بولسونارو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، تاہم ان کا طبی مسئلہ زیادہ سیریئس نوعیت کا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 2018 کی انتخابی مہم کے دوران  خنجر کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے 6 مختلف آپریشنز کیے جا چکے ہیں،
اور گذشتہ چند سالوں سے وہ ’bowel adhesions‘ اور ’obstructions‘ کے مسائل کا شکار ہیں۔