امریکا، چور ٹرک کے تالے توڑ کر9 کروڑ کی پینٹنگز لے اڑے

واشنگٹن : چور ٹرک تالے توڑ کر9 کروڑ پینٹنگز لے اڑے۔ امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر بولڈر میں ٹرک سے پانچ شاہکار پینٹنگ لے جائی جا رہی تھیں جب چوروں نے ٹرک کو قابو کر لیا۔

انتظامیہ کے مطابق 14 دسمبر کی شام ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ ایک ہوٹل میں رکا تھا، جس دوران یہ چوری ہوئی، جب صبح کو ڈرائیور اپنےساتھیوں کے ساتھ ٹرک کے پاس پہنچا تو اس کا مظبوط دروازہ کھلا اور تالہ ٹوٹا ہوا تھا۔

جس کے بعد تلاشی لی گئی اور معلوم ہوا کہ ٹرک میں موجود پانچ پینٹنگ اور ان کے کچھ اوزار بھی غائب ہیں، انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ یہ قیمتی پیٹنگز کہاں لے جائی جا رہی تھیں۔

ٹرانسپورٹ اسٹاف کے مطابق اس خزانے میں امریکی فن کار ارنسٹ مارٹن ہیننگز کی مشہور تخلیق ’لگونا پیبلو‘ بھی موجود تھی۔ اس کےعلاوہ جوزف ہنری شارپ کی تخلیق ’ویوز آف ٹاؤس پیبلو‘ ایلن ڈی کوننگ، جین فرائلیشر اور اینگر ارونگ کوز کا اہم کام بھی شامل تھا۔