کنشاسا، کانگو کے چرچ میں بم دھماکے سے5 ہلاک

کنشاسا (اُمت نیوز) وسطی افریقی ملک کانگو کے ایک چرچ میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق دھماکہ کانگو کے ایک چرچ میں ہوا۔جس میں 5ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ اس وقت ہوا جب دعا کیلئے چرچ میں لوگ کی بڑی تعداد تھی۔
دھماکے اتنا شدید تھا کہ عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد چرچ میں افراتفری پھیلنے سے کئی افراد پائوں تلے آ کر زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔15افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکے کی ذمہ داریکسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے