چین ،کیمیکل پلانٹ دھماکے میں 5 افراد ہلاک

چین (اُمت نیوز) چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 34 افراد زخمی ہوئے ہیں
تفصیلات کے مطابق دھماکہ چین کے صوبے لیائوننگ میں ہوا ۔ دھماکے کے بعد کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی تھی۔
پلانٹ دھماکے میں 8 افراد لاپتہ ہیںاور 34 افراد زخمی ہوئے ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے فوراً بعد کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی ، کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔
دھماکے کے بعد پلانٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں مرمتی کام کے دوران دھماکہ ہوا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں