file photo

بلوچستان ،شدید برفباری میں پھنسے 1ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

بلوچستان(اُمت نیوز) بلوچستان میں جاری شدید برفباری سے مسافر گاڑیوںمیں پھنسے1ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا اسپیل گزشتہ رات گئے شروع ہونے کے بعد وقفے وقفے سے جاری ہے۔
برفباری ہونے سے بلوچستان کے شمالی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ تمام مشینری صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہے، پھسلن سے بچائو کیلئے کان مہترزئی کے مقام پر نمک کا چھڑکائو کیا جارہا ہے
مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے بھی برف ہٹائی جا رہی ہے۔تمام شہری غیرضروری سفر سے نہ کریں ، کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں تمام مسافر 130پررابطہ کریں