غزہ کی پٹی میں زیر زمین سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو
غزہ کی پٹی میں زیر زمین سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو

ااسرائیلی فوج کے غزہ کے وسطی علاقوں پر میزائل حملے

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں پر میزائل حملے شروع کردیے۔

حماس سے وابستہ القسام بریگیڈز کے ذرائع نے بتایا کہ15 اسرائیلی حملوں میں پٹی کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے آسمان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور طیارہ شکن میزائلوں سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں زیر زمین سرنگ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب 8 راکٹ فائر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم نے ان راکٹوں میں سے تین کو ناکارہ بنا دیا۔