ایران، ترکیہ سرحد کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے،3جاں بحق،300 زخمی

ایران(اُمت نیوز)ایران، ترکیہ سرحد کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ہیں جس میں 3جاںبحق ہوئے ہیں جبکہ300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق زلزلہ ایران کے شمال مغربی حصے ترکیے کی سرحد کےقریب آیا ہے۔ زلزلے کی شدت5 .9ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی ایمرجنسی ٹیم کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہکچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔