مریم نواز کی واپسی پر قوم کو پٹرول پر35 روپے اضافے کی سلامی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی

               
January 29, 2023 · اہم خبریں, قومی
مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو

مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ حکومت نے مریم نواز کی واپسی پر قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں ،امن وامان کی صورتحال تباہ، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا،انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔

چوہدری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی ۔