پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے،ترجمان

               
January 30, 2023 · اہم خبریں, قومی
اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پراسنائپرزتعینات ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پراسنائپرزتعینات ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد و دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے،ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے

ترجمان کاکہناتھا کہ سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پراسنائپرزتعینات ہیں۔