پشاورپولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

مسجد کے اندر ہونے والے ہولناک دھماکےمیں 44افراد جاں بحق اور 157زخمی ہوئے

               
January 30, 2023 · اہم خبریں, قومی

پشاور(امت نیوز):پولیس لائنز کی مسجد کے اندر ہونے والے ہولناک دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے

دھماکے میں 44افراد جاں بحق اور157 زخمی ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔