سعودی عرب، گھر میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق

سعودی عرب (اُمت نیوز) گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ سعودی عرب میں شماصوبہ قریات گورنری میں ایک گھر میں پیش آیا ۔ آگ گھر کے گرائونڈ فلور میں لگی تھی
منگل کی صبح آگ لگنے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیاہے
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں اور گھر میں گھس کر آگ پر قابو پالیاہے۔
انہوں نے مزید کہا آگ سے جھلسنے والے چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
ایک کمر ے سے تین بچوں اور ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔