سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہو گئے

 اپنے کیریئر میں 23 حکومتوں میں سروس کی ، 9 سال تک مختلف وزارتوں میں وفاقی سیکرٹری رہے، ہلال پاکستان  کے قومی اعزاز سے نوازا گیا

               
February 1, 2023 · قومی

اسلام آباد: سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائر ہو گئے ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے خصوصی اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواز سکھیرا 3 سال بطور سیکریٹری کابینہ خدمات انجام دیتے رہے اور انہوں نے 38 سال تک پبلک سروس کی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز سکھیرا نے اپنے کیریئر میں 23 حکومتوں میں سروس کی اور اس دوران وہ 9 سال تک مختلف وزارتوں میں وفاقی سیکرٹری رہے جبکہ انہیں ہلال پاکستان کا قومی اعزاز دیا گیا۔
واضح رہے کہ احمد نواز سکھیرا کو دوران ملازمت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔