پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

لاہور(اُمت نیوز) پی سی بی نے  نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے، سلیکشن کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق کامران اکمل جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے،توصیف احمد، شاہد نذیر ،ارشد خان اور شعیب خان جونیئر سلیکشن میں شامل ہیں