بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہے،شاہد آفریدی

میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا ہے،دونوں کو مبارک ہو، شاہد آفریدی کا ٹوئٹ

               
February 4, 2023 · قومی

کراچی: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں شاہدخان آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی کا نکاح معروف فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی سے ہوا۔

30 دسمبر 2022 کو شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی بیٹی اقصیٰ بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں۔ اسٹار آل راؤنڈر نے انشاء آفریدی کے نکاح پر محبت بھرا ٹوئٹ کیا ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621757937600413699%7Ctwgr%5Ee1e5909e6828fe0b21b72f6a47953321012c905a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40015445

شاہد آفریدی کا اپنی بیٹی انشا آفریدی کے نکاح پر محبت بھرا ٹوئٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہے، کیونکہ یہ پھول بڑی نعمت سے کھلتے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹی وہ ہے بطور والدین جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، دل سے پیار کرتے ہیں، میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا ہے،دونوں کو مبارک ہو۔