خنجراب : چینی ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

مال بردار کنٹینر لیکر چین سے پاکستان آیا تھا، میت سوست  روانہ، چین بھیجی جائیگی

               
February 5, 2023 · قومی

خنجراب کے مقام پر چینی ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ چینی ڈرائیور مال بردار کنٹینر لیکر چین سے پاکستان آیا تھا۔ سطح سمندر سے پندرہ ھزار فٹ بلندی پر چینی ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا ۔

چینی ڈرائیور کی میت سوست منتقل کردی گئی ہے ۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش چین بھیجی جائے گی۔