افتخار احمد نےوہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے،فائل فوٹو
افتخار احمد نےوہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے،فائل فوٹو

پنجاب کے نگراں وزیرکھیل کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے پڑ گئے

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے کوئٹہ میں جاری نمائشی میچ میں گلیڈی ایٹرزکے بلےبازافتخار احمد نے پنجاب کے نگراں وزیرکھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑدیے۔

کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں کوئٹہ کی ٹیم جلد وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم خوشدل اور افتخار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

افتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔