افتخار احمد کے6 چھکوں پر شاداب خان کا دلچسپ بیان آگیا

لاہور(اُمت نیوز) وزیر کھیل وہاب ریاض کو افتخار احمد کی جانب سے 6بال پر 6 چھکے لگانے پر قومی ٹیم کے آل رائونڈ ر شاداب خان کا دلچسپ بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ افتخار احمد نے وزیر کھیل کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض بھی بہترین بولر ہیں وزیر کھیل جلد واپس اپنی فارم میں آئیں گے ان کو آسان نہیں لیں گے
کوئٹہ میں لوگوں کا پیار اور جوش دیکھ کر بہت اچھا لگا ، شاندار کھیل دیکھنا یہاں کے عوام کا حق ہے۔
۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔

شاداب خان کی جانب سے کیئے گئے ٹویٹ کے بعد افتخار احمد نے جواب دیا کہ افتی مانیا کا ٹکٹ ہر کسی کو نہیں ملتا لیکن آپ بڑے بھائی ہیں ، اس لیے آپ کا وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے ۔