مونس الٰہی نے گھر کے باہر پولیس محاصرہ کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ایم ایل ق کے رہنماء مونس الٰہی نے گھر کے باہر پولیس محاصرے کی ویڈیو شیئر کردی ہے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کا پولیس نے محاصرہ کیا ہے اور گھر میں داخل ہو چکی ہے
مونس الہٰی کے مطابق  پولیس، ایف آئی اے اور دیگر کی جانب سے بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایک بار پھر گجرات میں ان کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔

رہنماء ق لیگ کا کہنا ہے کہ چھاپے مار کر ہمیں ڈرایا جا رہے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں نہ ہی ہم عمران خان کو چھوڑ یں گے ، آپ دوبارہ سوچ لیں