سابق صدر نے 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، فائل فوٹو
سابق صدر نے 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، فائل فوٹو

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی

کراچی:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں ہوگی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ایک بج کر 45 منٹ پر پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائے گی، فوجی قبرستان میں ان کی قبر تیار کر لی گئی ہے۔

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، سابق صدر کے جسد خاکی کے ساتھ ان کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا بھی کراچی پہنچے۔

واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔