شیخ رشید راہداری ریمانڈ: عدالت نے پولیس کی درخواست واپس کردی

اسلام آباد: مری پولیس سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچ گئی، لیکن عدالت نے درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔

مری پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کی طلبی کی درخواست لے کر پہنچی۔ عدالت نے درخواست مری پولیس کوواپس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پروسیس فالو کریں پھر میرے پاس آئیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ سیشن جج کے پاس پہلے درخواست جائے گی، سیشن جج مجھے مارک کریں گے پھر سماعت ہوگی۔