پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایزکے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

               
February 8, 2023 · اہم خبریں, قومی
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی

تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایزکے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے ،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں اسپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیاگیا تھا، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظورکرنے کا حکم معطل کر دیا۔