وفاقی دارالحکومت بھی غیرمحفوظ ،چیف جسٹس کے سیکریٹری لٹ گئے

میرے سیکریٹری شام کو واک کیلیے گئے تو انہیں بھی لوٹ لیا گیا۔جسٹس عامر فاروق

               
February 9, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت بھی غیر محفوظ ہو گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکریٹری کو بھی اسلام آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ہے۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم جتنا اب بڑھ چکا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر افسر کیساتھ بھی واردات ہوچکی ہے، میرے سیکریٹری شام کو واک کیلیے گئے تو انہیں بھی لوٹ لیا گیا۔