فوٹو(سوشل میڈیا فیس بک)

امجد اسلام امجد کوسپرد خاک کردیا گیا

لاہور،(اُمت نیوز)معروف شاعر ،ادیب ،ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ اداکردی گئی ،لاہور میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ لاہور ڈیفنس کے ایچ بلاک کی مسجد میں ادا کی گئی،جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔کل ظہر کی نماز کے بعد رسم قل ادا ہوگی۔
نماز جنازہ میں انورمقصود ، انور مسعود، مستنصر تارڑ، وصی شاہ،اصغر ندیم سید ،اداکار باسط خاں ،عرفان صدیقی سمیت دیگر عزیز و اقارب اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ہے۔
اداکار پرویز رضا ،خالد بیگ ،قمر جعفری ،شہزاد اختر شہزاد ،پروفیسر نوید الحسن کالم نگار توفیق بٹ ،اقبال پیام ،عطاء الحق قاسمی ،اداکار افتخار افی،سید علی بخاری ،شاہ میر ،اے جے رانا،اقبال راہی ، فرید احمد پراچہ،سلمان فارس، پروفیسر مشکور صدیقی ،اقبال رضوی ،شاہ نواز زیدی، قیصر جاوید ۔اداکار اورنگزیب لغاری ،سلیم نور،ظہیر الحسن ،کیپٹن ر عطاء محمد خان ،مصطفیٰ بٹ ،پروفیسر فرحان ،قیصر شریف پی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز نے بھی شرکت کی،اس کے علاوہ جاوید رضوی ،شہباز چودھری ،ظہیر فرید ،شعیب بن عزیز ،سابق وفاقی وزیر حامد زمان نے بھی شرکت کی۔