عمران خان کی عدالت میں حاضر ہونے کی تیاری

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود بیریئرز بھی ہٹا دیے گئےہیں۔

               
February 16, 2023 · اہم خبریں, قومی
عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو

عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا عدالت میں پیشی کا امکان ہے، رہائش گاہ پر جیمرز والی گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔

تفصیلات کے ماطبق سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی سکیورٹی پر مامور گاڑی ان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع رہائش گا ہ کے باہر پہنچا دی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے پہنچ گئے۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود بیریئرز بھی ہٹا دیے گئےہیں۔ امکان ہے کہ سابق وزیراعظم عدالت پیش ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کیلیے 4 بجے تک کا وقفہ کیا ہے،